مشورہ
اپنی درخواست شروع کرنا
ہمیں درخواست دینے کے لئے، آپ کو ہمارے ملازمتوں کے پورٹل پر رجسٹر ہونا پڑے گا۔
جب رجسٹر ہوگئے، تو لاگ ان کر کے اور اپنا ای میل پتہ اور منتخب کردہ پاس ورڈ استعمال کر کے آپ کسی بھی آسامیوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
آپ کی جانب سے گزشتہ فراہم کردہ معلومات کی بناء پر آپ کی تفصیلات خود بخود محفوظ ہو جائیں گی، تو اس معلومات کی درستگی کو دو بار چیک کر لیں۔
کردار کے لئے درخواست دینا
پورٹل پر اس ملازمت پر کلک کریں جس کے لئے آپ درخواست دینا چاہتے ہیں اور آن لائن درخواست کا فارم مکمل کریں۔
آپ سے توقع کی جائے گی کہ آپ اپنی CV اپ لوڈ کریں اور آسامی کی بنیاد پر، آپ سے چند سوالات کے جوابات بھی پوچھے جا سکتے ہیں۔ یقینی بنائیں کہ آپ اپنی مہارتوں، اقدار، تجربے اور جس کردار کے لئے آپ درخواست دے رہے ہیں اس کے بارے میں معلومات کی واضح مثالیں فراہم کریں
آپ کے پاس اختیار ہو گا کہ آپ اپنی درخواست کے ساتھ کوئی بھی معاون معلومات، ایک PDF، دستاویز یا ویب URL کی شکل میں منسلک کر سکیں۔ آپ جتنا چاہیں تخلیقی ہو سکتے ہیں!
درخواست فارمز کو جمع کروانے سے قبل مرحلہ وار محفوظ کیا جا سکتا ہے
آپ درخواست جمع کروالیں، تو اس کے بعد اپنے رابطے کی تفصیلات کے علاوہ آپ کوئی بھی فراہم کردہ معلومات تبدیل نہیں کر سکتے۔ لہٰذا، اس بات کو بیان کرنے کے حوالے سے دو بار چیک کر لیں کہ آپ کے اقدار، مہارتیں اور تجربہ کس طرح آپ کو اس ملازمت کے لئے ایک درست فرد کے طور پر ثابت کرتا ہے
اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں یا آپ کو اضافی تعاون درکار ہے، تو ہماری People Team (پیپل ٹیم) کو آپ کی مدد کر کے خوشی ہو گی۔ آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں بذریعہ:
Webchat – اسکرین کے نیچے دائیں جانب نیلے دائرے کے آئیکن کو کلک کریں -
ہمیں peopleteam@unitedwelsh.com پر ای میل کریں –
ہمیں 0330 159 6080 پر کال کریں –
آپ کے درخواست دینے کے بعد
جب آپ نے اپنی درخواست جمع کروا لی، تو ہم آپ کو یہ بتانے کے لئے ای میل کریں گے کہ یہ ہمیں مل گئی ہے۔
جب ہم اس کردار کے حوالے سے تمام درخواستیں پڑھ لیں گے، تو اس کے بعد ہم جتنی جلدی ہو سکے آپ کو نتیجے سے آگاہ کریں گے۔
اگر آپ کی درخواست شارٹ لسٹ ہو جاتی ہے، تو ہم اگلے اقدامات کی معلومات کے ساتھ آپ سے رابطے میں رہیں گے۔
یاد رکھیں، آپ اپنی درخواست کی پیش رفت جاننے کے لئے کسی بھی وقت پورٹل پر جا سکتے ہیں، بھرتی کنندہ کو پیغام بھیج سکتے ہیں اور اپنے ساتھ رابطے کی تفصیلات اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔